بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کی شانتی وہار کالونی کے میدان میں آج کچھ افراد پتنگ بازی کررہےتھےکہ اسی دوران، پتنگ کو لے کر آپس میں جھگڑا ہوگیا، جسے لیکر دو افراد کے درمیان مارپیٹ تک کی نوبت آگئی۔
دو افراد بری طرح زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کو رفعہ- دفعہ کرتے ہوئے ختم کردیا۔