ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن 4.0 پر تاجرروں کا ردعمل - trinder reaction on lockdown news in urdu

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے تاجروں نے لاک ڈاؤن 4.0 پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل لاک ڈاون کی وجہ تاجروں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

trinder reaction on lockdown four
لاک ڈاؤن 4.0 پر تاجرروں کا ردعمل
author img

By

Published : May 19, 2020, 1:06 PM IST

تاجروں کا کہنا ہے کہ' تاجر طبقہ نے لاک ڈاؤن میں حکومت کا بھرپور تعاون کیا مگر حکومت کی جانب سے تاجروں کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' لاک ڈاؤن چار میں اب حکومت کو کوئی ایسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے جس سے کورونا وائرس کے خطرے سے بھی بچا جا سکے اور ملک کی ٹھہری ہوئی معیشت کو بھی رفتار دی جاسکے'۔

ویڈیو

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے مدنظر ابھی یہ تصویر صاف نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن 4.0 میں کہاں کیا رعایتیں دی جائیں گی۔

اس سلسلے میں رامپور کے تاجر کافی تشویش میں نظر آ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن 4.0 پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیوپار منڈل کے صدر شیلیندر شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' نہ تو ریاستی حکومت اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون میں ضلع میں کیا انتظامات رہیں گے اس متعلق ہمیں ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' اس سلسلے میں اگر مرکز کی ہدایات دیکھی جائیں تو لاک ڈاؤن چار میں تمام ہی بازاروں کو رعایات دی گئیں ہیں اور تقریباً تمام ہی بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' ملک میں ایک لمبی مدت سے جاری لاک ڈاؤن سے تمام ہی درمیانی اور چھوٹے کاروباری معاشی طور پر بری طرح ٹوٹ چکے ہیں اور بربادی کے دہانے پر ہیں اس لیے ہم ریاستی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام دوکانوں کو مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دی جائے اور پاس کی لازمیت کو بھی ختم کیا جائے'۔

وہیں تاجروں کے یوتھ لیڈر حارث شمسی نے مسلسل بند کی وجہ سے گھروں میں خالی بیٹھے بیوپاریوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اب حکومت کو کوئی ایسا راستہ نکالنا چاہیے جس سے کورونا وائرس سے بچاؤ بھی کیا جا سکے اور سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھتے ہوئے کاروباروں کو بھی جاری کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ہی ملک کی ٹھہری ہوئی معیشت کو بھی رفتار دینا بے حد ضروری ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.