نومیش پنڈال کے امر جوان جویتی پر یوم آزادی کے موقع اُن کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کلکٹر سیلوا کماری جے اور بلدیہ کے چیئرمین انجو اگروال تھی۔
دونوں افسران نے امر جوان جیوتی پر دو منٹ تک خاموشی رکھ کر ان کے لیے دعائیں کیں اور ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ امر جوان جیوتی پر خراج تحسین پیش کرنے والے مہمانوں میں اے ڈی ایم امیت کمار، سٹی مجسٹریٹ اتُل کمار، ایس ڈی ایم اجے امبشت، میونسپل کونسلر ای او ونایمانی ترپاٹھی، بزنس مین ابھیشیک اگروال سمیت متعدد شخصیات شامل رہیں۔ شہریوں نے خراج تحسین پیش کرنے کے بعد قومی ترانہ گایا۔