تھانہ منجھولا علاقہ میں مقیم خاتون نے ہندو یووا واہنی تنظیم کے کارکنان پر بدتمیزی اور غیر اخلاقی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور پولیس کو تحریر دے کر شکایت درج کرائی گئی ہے۔
خاتون کا الزام ہے کہ اس نے اپنے فیس بک پیج پر ولین ٹائن ویک کے موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ والی فوٹو پوسٹ کی تھی، جس پر ہندو یووا واہنی تنظیم کے انچارج نے مارپیٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد ان کے دوسرے ساتھیوں نے بھی غلط کمینٹ کیے اور دھمکی آمیز لفظوں کا استعمال کیا۔