ETV Bharat / city

مرادآباد: ملبے سے کسان کو زندہ باہر نکالا گیا

مرادآباد میں ایک کسان بورویل سے پرانی اینٹ نکالتے وقت کنوے کی مٹی دھنسنے سے اس میں دب گیا، علاقے کے لوگوں نے آناً فاناً اسے باہر نکالا۔

author img

By

Published : May 16, 2020, 9:44 AM IST

The farmer trapped in the mud was pulled out alive
مٹی میں پھنسے کسان کو زندہ باہر نکالا گیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کندرکی تھانہ کے تحت نگلا سالار گاؤں میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک کسان اپنے کھیت پر بورویل سے اینٹ نکالتے وقت پاس کے کنوے کی مٹی دھنسنے سے اس میں دب گیا۔

لگ بھگ 30 فٹ گہرے کنوے میں کسان محمود (25) کے دب جانے کی خبر سن کر آس پاس کے کسان اکٹھا ہوگئے۔

پولیس کو فوراً اطلاع دی گئی اور خود وہاں جمع افراد نے مٹی کو ہٹانا شروع کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر فائربریگیڈ کے ساتھ پہنچے اور جے سی بی کی مدد سے کھدائی شروع کردی۔

انتظامیہ کی مدد سے لوگوں نے راحت کا سانس لیا۔ لگ بھگ دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد کسان کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا گیا۔

پولیس نے فوراً محمود کو علاج کے لیے اسپتال روانہ کیا۔ سی او مہندر شکلا نے بتایا کہ کسان کی حالت صحیح ہے پھر بھی اسے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.