یہ معاملہ بجنور کے علینگر کا ہے جہاں پولیس ٹیم گذشتہ رات الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہیبیئس کاپرس رٹ کے معاملے میں جانکاری کے لیے ملزم کے ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے لیے سمن تعلیم کرانے گئی تھی۔ اسی دوران ملزم کے گھر والوں نے پتھراؤ کر دیا، خواتین نے مرچ پاؤڈر پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں جھونک دیا- بمشکل پولیس موقع واردات سے نکل پائی-
بھاری فورس لے جانے کے بعد پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کر سنگین دفعات میں معاملہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس نے گاؤں میں بھاری تعداد میں فورس تعینات کر دی ہے۔