عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جہاں تمام قسم کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں صوفی گلوکاروں کے بھی کاروبار بند ہیں، ملک بھر میں صوفی پروگرام منعقد نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ فنکار بد حالی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اسی ضمن میں آج صوفی گلوکار شمیم نیازی اور شاہد نیازی نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات کرکے انھیں ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں صوفی گلوکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں صوفی پروگرام منعقد کرائے جائیں اور ایسے فنکاروں کے لیے ایسی اسکیم لائی جائے جس انکا فائدہ ہوسکے۔
صوفی گلوکار کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے انہوں نے کوئی پروگرام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اب زندگی گزارنا بھی مشکل ہو چکا ہے، بچوں کی آن لائن تعلیم جاری ہے لیکن اسکول مالک اسکول کی فیس جمع کرا رہے ہیں، ہمارے بچوں کی اسکول کی فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔