ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے مل کر آنے والے تہواروں کے پیش نظر فلیگ مارچ نکالا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تہواروں کو پُر امن طریقے سے منائیں۔فلیگ مارچ بھگت سنگھ روڈ، شیو چوک، خلاپار، میناکشی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
اس فلیگ مارچ کے دوران ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔فلیگ مارچ کے بعد ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے مختلف چوراہوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایت دی کہ کسی بھی فرد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے نہیں دی جائیگی۔
اُنہوں نے کہا کے پرامن طریقے سے تہواروں کا انعقاد کیا جائیگا، اگر کوئی شخص غلط کام کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:
جب پورا ملک کھل رہا ہے تو مندر، مسجد ، چرچ کیوں نہیں: سپریم کورٹ
ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے فلیگ مارچ اور تہواروں کے تعلق سے کہاکہ' کل عید الاضحیٰ ہے اور 3 تاریخ میں رکشا بندھن ہے۔
لوگوں کو سمجھایا گیا کے لاک ڈاؤن کی پیروی کریں، انتظامیہ کی طرف سے ملے ہدایت نامہ پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں، عید کے تہوار کے موقع پر کھلے میں قربانی نہیں کریں جس سے کی کسی دوسرے کو پریشانی ہو۔