ETV Bharat / city

وارث پٹھان کا پتلا نذر آتش - پتلا نذر آتش

سنبھل میں ہندو تنظیم بجرنگ دل اور ویشو ہندو پریشد کے کارکنان نے ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان کے متنازع بیان کی وجہ سے پتلا نذر آتش کیا۔

Slim burns of waris pathan in sambhal by vhp and bajrang dal cadres
وارث پٹھان کا پتلا نذر آتش
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 8:08 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:03 AM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کے متنازع بیان کی وجہ سے ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ناراض ہندو تنظیم بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنان نے وارث پٹھان کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے پتلا نذر آتش کیا گیا۔

وارث پٹھان کا پتلا نذر آتش

وشو ہندو پریشد کے ضلع صدر اجے شرما نے کہا کہ وارث پٹھان کا بیان ہندو مسلم مخالف ہے جس کی وجہ سے ہم اسکی مخالفت کرتے ہیں اور ایسی سوچ والوں کو ہم پتلا نذر آتش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے حکومت کے خلاف جاری مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرے پر اعتراض ظاہر کرنے والوں پر حملہ کرتے ہوئے بغیر کسی مذہب کا نام لیے کہا کہ 'ملک میں مسلمانوں کی تعداد اگرچہ 15 کروڑ ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر وہ 100 کروڑ پر بھاری پڑیں گے۔' لیکن لوگوں کی زبردست تنقید کے بعد وارث پٹھان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا مقصد کسی طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا اور میرا بیان ہندو مخالف نہیں تھا۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.