رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کا اہتمام پوری دنیا کے مسلمان تزک و احتشام کے ساتھ کر رہے ہیں۔ رامپور میں 12 ربیع الاول کے موقع پر جہاں دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں وہیں طلبہ تنظیم ایس آئی او یعنی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے کارکنان نے خون کا عطیہ کرکے یوم رحمت منایا۔ کووڈ۔19 کے دور میں اس کیمپ کا اہتمام سماجی فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے رامپور کے محمد علی جوہر ہسپتال میں کیا گیا۔
ایس آئی او نے اس خون عطیہ کیمپ کا اہتمام یوا بھارت ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹرسٹ کے رکن فضل الرحمان نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انسانی خدمت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ
سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایس آئی او کی اس کو کوشش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔