ETV Bharat / city

مرادآباد میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 3 گرفتار - پردیش کے مرادآباد

اترپردیش پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرادآباد میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایس پی امت آنند نے بتایا کہ لڑکیوں کو ہوٹلوں میں بھیج کر سیکس ریکٹ کاروبار کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک لڑکی کے علاوہ دیگر دو افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

مرادآباد میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 3 گرفتار

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 10:40 PM IST

اتر پردیش کے مرادآباد میں تھانہ مجھولہ حدود میں پولیس کو تشویشناک حالت میں ایک نابالغ لڑکی ملی تھی جس کے بعد پولیس نے اس نابالغ لڑکی کو سی ڈبلیو سی کے حوالے کردیا تھا۔

مرادآباد میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 3 گرفتار

تاہم اس سلسلہ میں سی ڈبلیو سی کی انچارج کی جانب سے معلومات حاصل کی گئی جس میں پتہ چلا تھا کہ یہ لڑکی دلی کی رہنے والی ہے اور مراد آباد کے رہنے والے وجے چھابڑا نے اسے سیکس ریکٹ میں کام کرانے کےلیے یہاں لایا تھا۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ مرادآباد ایس پی امت آنند نے بتایا کہ اس لڑکی کو ہوٹلوں میں بھیج کر سیکس ریکٹ کاروبار کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک لڑکی کے علاوہ دیگر دو افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد: سماج وادی پارٹی کی اہم میٹنگ

ایس پی نے مزید بتایا کہ ان کے چنگل سے ایک نابالغ لڑکی کو بھی آزاد کرالیا گیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت وجے چھابڑا اور مونا نامی خاتون کی حیثیت سے کی گئی جو آپس میں میاں بیوی ہیں۔ یہ لوگ دلی سے لڑکیاں لاکر یہاں سیکس ریکٹ چلایا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.