ہر انسان کے اندر ہنر چھپا ہوتا ہے شرط یہ ہے کہ اس ہنر کو پہچان کر صلاحیت کا لوہا منوایا جائے۔ اتر پردیش کے مرادآباد کا رہنے والا ایک فنکار جو ایک پرائیویٹ بینک کا سیکورٹی گارڈ ہے Security Guard تنہائی اور خالی وقت میں ہمیشہ اپنی آواز میں محمد رفیع اور کشور کے گیت گانے والا یہ شخص اپنی بہترین آواز میں فلمی گیت گاتا ہے اور چلتے راہ گیر ان کے جانب راغب ہوتے ہیں اور رک کر ان کے گیت سنتے ہیں۔
سنجے کا کہنا ہے کی کسی بھی ہنر کو نکھارنے اور ابھارنے کے لیے اور بلندیوں تک پہنچنے کے لئے استاد کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ استاد کی سرپرستی میں سیکھا گیا کوئی بھی کام انسان کو بلندیوں تک لے جاتا ہے۔ وہ گیت تو ضرور گاتے ہیں لیکن ان کو کوئی استاد نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکے۔
گھر کی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی ان کے اوپر ہے جس کی وجہ سے وہ کہیں باہر نہیں جاتے، اگر ان کو کسی بڑے اسٹیج یا پھر کسی فنکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کام کریں گے۔