جیسے جیسے ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات نزدیک آ رہا ہے ویسے ویسے سبھی سیاسی پارٹیاں عوام کے بیچ جا کر اپنی حاضری درج کرانے میں لگی ہوئی ہیں۔ مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے شہر کے الگ الگ حصوں میں سائیکل ریلی نکال کر عوام کے بیچ جانا شروع کر دیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے یووا واہنی کے مہا نگر صدر کامل منصوری نے بتایا کہ 'سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں مرادآباد کافی ترقی یافتہ کام انجام دیے گئے جیسے سنبھل چوراہا اور مرادآباد ریلوے فلائی اوور کو تعمیر کرایا گیا تھا۔ ان دونوں فلائی اوور کو بنائے جانے سے شہر کو جام سے نجات حاصل ہوئی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی شہر میں جتنی بھی سڑکیں درست ہیں ان سڑکوں کو بھی بنانے کا کام سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
مرادآباد: گرانڈ الائنس کی میٹنگ میں سلمان ندوی و توقیر رضا کی شرکت
کامل منصوری نے کہا کہ ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں جو ترقی یافتہ کام کیے گئے اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں کوئی بھی ترقی یافتہ کام نہیں کیا گیا۔
مرادآباد میں منعقدہ ایک ریلی میں سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں ترقی یافتہ کاموں کو اور سماج وادی پارٹی کے منصوبوں کو عوام کو بتایا گیا۔