اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مانگ کی ہے کہ زرعی قوانین واپس لئے جائیں۔ ایک مہینے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے لیکن حکومت کسانوں کے حق میں کوئی فیصلہ لینے کو تیار نہیں ہے۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کا گنا بقایا بھی ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ کسانوں کا گنا بقایا بیاز سمیت چکایا جائے۔ ملک کا کسان اپنے حق کی لڑائی کے لئے احتجاج کر رہا ہے۔ حق اور انصاف کی لڑائی میں سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے سنگھو بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت میں ملک کے دیگر جگہوں پر کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں مرادآباد کے کسانوں نے ڈی ایم میمورنڈم دیا ہے۔
گزشتہ دنوں بارش کی وجہ سے درجہء حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ محکمہء موسمیات نے مزید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی این سی آر سرد ہواؤں کے باعث شدید سردی کی زد میں ہے۔ موسم ابر آلود ہے، جس میں فی الحال کمی کا کوئی امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھاکیو کسان سینا کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
وہیں، شدید سردی اور بارش کے باجود زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اور احتجاج جاری ہے۔ بارش کے دوران دہلی کے پاس ڈیرہ ڈالے کسانوں کے خیموں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ اس سے کسانوں کو شدید مشکلات ہے۔
کسانوں نے بارش کے درمیان بھی نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات اور موقف پر ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔