ETV Bharat / city

مرادآباد: اسمارٹ سٹی مرادآباد میں سڑکوں کی صورتحال خراب

اترپردیش میں اسمارٹ سٹی کے نام پر کروڑوں روپیے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن زمین پر گندگی کا انبار، کچرے کے ڈھیر اور پانی دکھائی دے گا۔ جگر مرادآبای کے شہر میں بھی صورت حال بھی بد سے بدتر ہے، یہاں نالے کا پانی نہیں نکلنے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔

Road condition in Smart City Muradabad is bad
اسمارٹ سٹی مرادآباد میں سڑکوں کی صورتحال خراب
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 2:14 PM IST

مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سڑکوں کو درست کرنے کے لئے تمام منصوبے چلارہی ہے۔ مرادآباد شہر ایک ایسا شہر ہے جس کو جگر مرادآبادی کے شہر کے نام سے بھی لوگ جانتے ہیں، مرادآباد کی پہنچان پیتل کاروبار سے بھی ہے مگر یہ شہر ان دنوں خستہ حال سڑک کی وجہ سے لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ اس طرف وارڈ ممبر اور مقامی انتظامیہ کی کوئی نظر نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیے
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب مرادآباد کے کاٹھ کی پلیا وارڈ نمبر 67 کی سڑکوں کا جائزہ لیا وہاں کی سڑک بدترین حالت میں دکھائی دیں، مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکوں میں گہرے گہرے گڈھے ہیں اور ان گڈھوں میں پانی بھرا رہتا ہے جس سے اکثر حادثے ہوتے رہتے ہیں۔
Road condition in Smart City Muradabad is bad
مرادآباد کے مسلم محلے میں سڑک کی حالت

مزید پڑھیں:

نمازیوں نے پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ نماز کے لئے جاتے وقت کپڑوں پر چھینٹیں آجاتی ہیں اور کپڑے نجس ہوجاتے ہیں۔ وہیں دیگر مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑکوں کو درست کرنے کے لئے ہم نے اعلی افسران اور سیاسی لیڈران کے ساتھ ہی وارڈ ممبر سے بھی سڑک بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے لاکھ کوششوں کے بعد بھی ابھی تک کسی نے اس جانب دھیان نہیں دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.