ETV Bharat / city

مرادآباد: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک، متعدد مسافر زخمی - مرادآباد، اترپردیش

ضلع مرادآباد کے تھانہ پاکباڑہ علاقے میں واقع لکھنؤ شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس اور پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ 24 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ نجی بس پنجاب سے پیلی بھیت جارہی تھی۔

update  accident in moradabad
مرادآباد میں سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک، متعدد مسافر زخمی
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 9:56 AM IST

مرادآباد: صبح پانچ بجے ٹریفک پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی پولیس نے پاکباڑے سے آرہی پک اپ کو روکنے کا اشارہ کیا، جیسے ہی پک اپ کے ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار کو کم کیا، پیچھے سے آرہی ڈبل ڈیکر بس نے پک اپ کو ٹکر مار دی۔ پک اپ دور جاکر پلٹ گئی اور ساتھ ہی بس بھی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس صبح سویرے آتی ہے اور چیکنگ کے نام پر وصولی شروع کردیتی ہے، جس کی وجہ سے ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:Pulwama Former SPO Shot: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکت کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرادآباد میں سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ سی ایم یوگی نے سینیئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ زخمیوں کا فوری طور پر بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.