ETV Bharat / city

نوجوان کی موت، قتل یا خودکشی؟

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے گنج تھانہ علاقے میں ایک 25 سالہ نوجوان کی گردن کٹی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

rampur: police investigation on 25 year old boy dead
نوجوان کی موت، قتل یا خودکشی؟
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:34 PM IST

رامپور کے تھانہ گنج علاقے کے محلہ شیخ کا پھڑ میں آج صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص کی گردن کٹی خون سے لتھ پتھ لاش اس کے گھر میں ہی پڑی ملی۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 25 سالہ فیصل نامی نوجوان جو کنی بنانے کا کام کرتا تھا اور اپنی بہن کے گھر رہتا تھا۔ لیکن آج صبح ان کی گردن کٹی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ویڈیو

مقتول فیصل کے رشتہ داروں کے مطابق وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں رہتے ہوئے دماغی مرض کا شکار ہو گیا تھا۔ گذشتہ دنوں جب دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو وہ مزید ذہنی طور پر پریشان ہو گیا۔

آج جب اس کی چیخ پکار کی آواز سنی تو اس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ فی الحال فیصل کے ولد عبد النبی ان کے لیے ان موت کا راز ان کے خاندان والوں پر سوالیہ نشان ہے اور پولیس معاملے کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔

پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر واردات کی جانکاری حاصل کی۔ پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے اور تفتیش کے لیے مقتول فیصل کے بہنوئی کو پولیس اسٹیشن لے گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.