سماج وادی پسماندہ طبقات ونگ کے قومی سکریٹری نے مرادآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یوگی حکومت میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور پسماندہ طبقات کے افراد پر ظلم و ستم ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ان و امان کی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے اور ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے کسان اور عوام بیحد پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں کئی ترقیاتی کام کئے گئے تھے اور ہر طبقے کا احترام کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اعظم خاں پر کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے: عزیزقریشی
رمیش پرجاپتی نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہاکہ انگریزوں کی پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی اپناتے ہوئے بی جے پی حکومت چلارہی ہے۔ انہوں نے مجلس اتحاد المسلمیین کے سربراہ اسدالدین اویسی کو حیدرآباد کا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشاروں پر کام کرتے ہیں۔