بجنور میں مسلسل کورونا کے مریضوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ اب محکمہ پولیس کے ایک انسپکٹر بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ نے پورے تھانے کو سیل کر دیا ہے۔
مذکورہ معاملہ بجنور کے تھانہ نہٹور کا ہے جہاں ڈیوٹی پر تعینات انسپکٹر کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد محکمہ پولیس نے پورے تھانہ کو سیناٹائز کروایا اور تھانے کو سیل کردیا گیا۔
مزید متاثر انسپکٹر کو مرادآباد کے نجی ٹی ایم یو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
واضح رہے بجنور میں اب تک 23 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔