ETV Bharat / city

تین خواتین چوری کے الزام گرفتار - اترپردیش کے مرادآباد کی خبر

مرادآباد تھانہ سول لائنس پولیس نے تین شاطر خواتین کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے، جو آٹو میں ایک خاتون کا بیگ چھین کر بھاگ گئی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کر تین شاطر خواتین کو پکڑا اور چوری کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

Police arrested three women on charges of theft
پولس نے تین خواتین کو چوری کے الزام گرفتار کیا
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 8:05 PM IST

مرادآباد سٹی ایس پی امت آنند نے معاملہ کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ 25 تاریخ کو تھانہ سول لائنس علاقے میں ایک خاتون آٹو میں کہیں جانے کے لیے سوار ہوئی تھی، اس کے پاس ایک بیگ میں زیورات اور کچھ نقدی تھے۔ گرفتار کی گئیں تینوں خواتین نے اسی آٹو میں سوار ہو کر اس خاتون کے بیگ پر ہاتھ صاف کر دیا۔

ویڈیو

زیورات کا بیگ آٹو میں سے چوری ہونے کے بعد خاتون نے اپنی رپورٹ تھانہ سول لائنس میں درج کرائی تھی۔ پولس نے معاملے کو درج کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ پولس نے اس معاملے میں تین خواتین کو گرفتار کیا ہے، جس میں دو ضلع بجنور اور ایک ضلع میرٹھ کی ہے۔

Jewelry and cash recovered
زیورات اور نقدی برآمد

پکڑی گئی تینوں خواتین نے اس سے قبل بھی کئی واردات انجام دیے ہیں۔ یہ تینوں خواتین سال 2013 سے اس طرح کی واردات انجام دے رہی تھیں۔ انکی عمر تقریبا 20 سے 25 سال ہے۔ ان کے پاس سے ایک پرس ایک سونے کی انگوٹھی سمیت کچھ سامان برآمد ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.