ہولی تہوار کے پیش نظر ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے بلاری میں پولیس انتظامیہ کی طرف سے حفاظت کے پختہ انتظام کیے گئے ہیں۔
ہر تھانے، پولیس چوکی اور گاؤں گاؤں میں تمام مذاہب کے رہنماوں کو ایک جگہ جمع کر پیس میٹنگ کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں بلاری علاقے کے سی او مہندرسنگھ شکلا نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہولی کے پیش نظر حفاظت کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمرے سے بھی چیکنگ کی جا رہی ہے اور وقت وقت پر محلوں میں پولیس مارچ نکالا جارہا ہے۔ جگہ جگہ مقامی عوام کو جمع کرکے پیس میٹنگز کی جارہی ہیں ۔ناجائز طریقے سے چل رہی شراب کی بھٹیوں کو بند کر ان پر قانونی کاروائی آئی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس برس کورونا وائرس مرض کو دیکھتے ہوئے ہولی کا تہوار سے پرہیز کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا کہ وہ کسی بھی ہولی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔