ETV Bharat / city

چکی کی دکان پر پڑوسیوں میں جھگڑا - ضلع سہارنپور

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک خاندان پڑوسی کی حرکتوں اور اس کی دھمکیوں سے پریشان ہو کر اپنا گھر چھوڑے پر مجبور ہے۔

چکی کی دکان پر پڑوسیوں میں جھگڑا
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 11:42 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:03 AM IST

سہارنپور کے گلیرہ چوک کے رہنے والے پریم سنگھ کا الزام ہے کہ 'وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر میں رہتا ہے لیکن اس کے پڑوسی اسے ہمیشہ پریشان کرتے رہتے ہیں۔'

پریم سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ 'میرا پڑوسی بغیر لائسنس کے انجن والی چکی چلا رہا ہے جس پر حکومت نے آبادی کے درمیان میں اس چکی کو چلانے پر روک لگائی ہوئی ہے۔'

چکی کی دکان پر پڑوسیوں میں جھگڑا

اس کا پڑوسی کئی مرتبہ اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرچکا ہے جس کی وجہ سے کچھ مقدمے اس نے اپنے پڑوسی رمیش پر کیے ہوئے ہیں لیکن رمیش اور اس کے کچھ ساتھی اسے ہمیشہ پریشان کرتے رہتے ہیں۔

پریم نے بتایا کہ گذشتہ 19 جون کو حملہ کا اندیشہ دیکھتے ہوئے اس نے 19 جون کو ایس ایس پی سہارنپور کو ایک تحریر بھی دی تھی اسی رات رمیش اور اس کے لڑکوں نے پریم سنگھ کے اوپر حملہ بھی کردیا جس کے بعد پولیس نے پریم سنگھ کے بڑے بیٹے سیٹ پال کو ہی جیل بھیج دیا۔

پریم سنگھ کا کہنا ہے کہ 'گذشتہ دنوں سہارنپور میں ہوئے صحافی اور اس کے بھائی کے قتل جیسی دھمکی رمیش اور اس کے لڑکے اسے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا مکان فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔'

اگر قصور واروں کے خلاف کار روائی نہیں کی گئی تو وہ اور اس کا خاندان ان غنڈہ عناصر کے خوف سے اپنا مکان فروخت کرکے ہجرت کرجائے گا۔

پریم سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس کے اوپر ہوئے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں لیکن وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی پولیس نے اسی کے بیٹے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت گھٹنا گر نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور دونوں نے ہی ایک طرح کی چکی آمنے سامنے لگارکھی ہے جس کی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا ہے دونوں فریقین کو بیٹھا کر بات کی جائے گی اور قصور وار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Intro:(اینکر)

سہارنپور 

سہارنپور کے گلیرہ چوک کے رہنے والے پریم سنگھ کا الزام ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر میں رہتاہے، لیکن اس کے پڑوسی اسے ہمیشہ پریشان کرتے رہتے ہیں، پریم سنگھ کا یہ بھی کہناہے کہ اس کے سامنے ایک آٹا چکی کی دکان ہے ، جبکہ وہ بھی آٹا چکی کی دکان کرتاہے،

Body:اس کا کہناہے کہ میرا پڑوسی بغیر لائسنس کے انجن والی چکی چلا رہاہے، جس پر حکومت نے آبادی کے درمیان اس چکی پر روک لگائی ہوئی ہے، پریم سنگھ کا کہناہے کہ اس کا پڑوسی کئی مرتبہ اس کے ساتھ مارپیٹ کرچکاہے، جس کے کچھ مقدمے اس نے اپنے پڑوسی رمیش پر کئے ہوئے ہیں، لیکن رمیش اور اس کے کچھ ساتھی اسے ہمیشہ پریشان کرتے رہتے ہیں، پریم نے بتایا کہ گذشتہ 19 جون کو حملہ کا اندیشہ دیکھتے ہوئے اس نے 19 جون کو ایس ایس پی سہارنپور کو ایک تحریر بھی دی تھی اسی رات رمیش اور اس کے لڑکوں نے پریم سنگھ کے اوپر حملہ کردیا ، جس کے بعد پولیس نے پریم سنگھ کے بڑے بیٹے سیٹ پال کو ہی جیل بھیج دیا ، پریم سنگھ کا کہناہے کہ گذشتہ دنوں سہارنپور میں ہوئے صحافی اور اس کے بھائی کے قتل جیسی دھمکی رمیش اور اس کے لڑکے اسے دے رہے ہیں، جس وجہ سے وہ اپنا مکان فروخت کرنے کے لئے اعلان لگا چکاہے، اگر  قصور واروں کے خلاف کار روائی نہیں کی گئی تو وہ اور اس کا خاندان ان غنڈہ عناصر کے خوف سے اپنا مکان فروخت کرکے پلائن کرجائے گا ۔پریم سنگھ کا کہناہے، کہ اس کے پاس اس کے اوپر ہوئے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں ، لیکن وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی پولیس نے اسی کے بیٹے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت گھٹنا گر نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں ہے، اور دونوں نے ہی ایک طرح کی چکی آمنے سامنے لگارکھی ہے، جس وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتارہتاہے، دونوں فریقین کو بیٹھا کر بات کی جائے گی ،اور قصور وار کے خلاف قانونی کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔

Conclusion:بائیٹ 1 پریم سنگھ، متاثرہ شخص

بائیٹ 2  ونت بھٹنا گر ایس پی سٹی سہارنپور
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.