مرادآباد: مرکزی اور اترپردیش حکومت غریب بے سہارا اور کسمپرسی کے عالم میں زندگی بسر کرنے والے افراد کو آشیانہ دینے اور رکشا چلاکر اپنی زندگی گذارنے والوں کو مفت رکشہ فراہم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ مگر اس اعلان کا فائدہ زمین پر نظر نہیں آرہا ہے ۔
حکومت غریب اور بے گھر افراد کو مفت آشیانہ اور رکشہ چلا کر اپنی زندگی بسر کرنے والوں کومفت رکشتہ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ مگر مراد آباد میں اس اعلان کا اثر زمین پر نظر نہیں آرہا ہے۔
امداد کے اعلان کے بعد کچھ پانے کی آس لگائے افراد اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں یہ لگتا ہے یہ اعلان صرف عوام کو خوش کرنےسے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
سرکاری امداد (Govt Assistance) کی امید لئے بیٹھ جب ایک رکشہ والے سے اس معاملہ پر بات کی گئی تو وہ اپنا درد چھپا نہ سکا۔
اسلام حسین نام کے رکشہ والے نے بتایا کہ وہ حکومت کے اس اعلان سے مایوس ہیں۔ وہ اب بھی پینڈل رکشہ چلاکر زندگی بسر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سال قبل بچے کی پیدئش کے وقت ہی ان کی اہلیہ اور نومولود کی موت ہوگئی تھی۔
اپنی کسمپرسی کی روداد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ چلاکر ہی وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں اور مکان کا کرایہ اداکرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مراد آباد: اترپردیش حکومت ریاست کی ترقی کے لئے پابندِ عہد
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں یا کسی تنظیم کی جانب سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے نہ ان کے پاس اپنا مکان ہے اور بچوں کی تعلیم ہورپا رہی ہے۔