ETV Bharat / city

عالمی یوم اساتذہ پر ورکشاپ کا انعقاد - occasion of World Teachers' Day

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نیو ایجوکیشن پالیسی 2020 پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر گجیندر کمار نے محنت و لگن سے پڑھانے والے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔

occasion of World Teachers' Day
عالمی یوم اساتذہ پر ورکشاپ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 10:40 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں لالہ جگدیش پرساد سرسوتی انٹر کالج مظفر نگر میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر گجیندر کمار، پرنسپل ڈاکٹر وکاس کمار اور پرنسپل ستیش اپادھیائے نے مشترکہ طور پر ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

عالمی یوم اساتذہ پر ورکشاپ کا انعقاد

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر گجندر کمار نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں پیشہ ورانہ تعلیم، تجرباتی کام، علاقائی زبان میں تعلیم، آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئے کام کیا جارہا ہے۔نئی تعلیمی پالیسی اسکولوں کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کرکے مختلف صلاحیتوں کے طلبا و طلبات کے مابین ڈیجیٹل فرق کو کم کردے گی۔

پیشہ ورانہ اور عمدہ شہری تعمیر کے لئے اساتذہ کا تعاون ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ سناتن دھرم انٹر کالج میرا پور کے پرنسپل ڈاکٹر وکاس کمار قابلیت سے مالا مال ہیں، ریاست میں سیکنڈری کے واحد استاد ہیں جنھیں اس سال قومی اساتذہ کا ایوارڈ ملا ہے۔انہوں نے مظفر نگر اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا نام روشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نائیڈو نے مسکن سے متعلق عالمی دن پر مبارکباد دی

پرنسپل کنچن پربھا شکلا، صدر بلاک کے نوڈل افسر پرنسپل برجش کمار، بھوپندر کمار، وپین تیاگی، سچترا سینی، پرنسپل سدیپ کمار، پرنسپل پرویندر دہیا، پرنسپل ستیش اپادھیائے نے اساتذہ اور اسسٹنٹ اساتذہ کو شال اور تعریفی اعزاز سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.