یہان چہار جانب سناٹا ہے اور دکانوں پر تالے دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مرادآباد کا لذیذ کھانا حلیم اور بریانی کھانے کے لئے یہاں لوگ دور دور سے آیا کرتے تھے افطار اور سحری میں اس بازار کی رونق بخوبی دکھائی دیتی تھی لیکن لوگ ڈاؤن کے چلتے اب یہاں پر نہ دکاندار ہے اور نہ خریدار۔
خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر پہلے مرحلے کا لاک ڈاؤن 25 مارچ سے 14 اپریل تک 21 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 15 اپریل سے 3 مئی تک 19 روز کے لیے کیا گیا۔ تیسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 4 مئی سے 17 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے باوجود جب ملک بھر کے دیگر مقامات سے کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے تو چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن 18 مئی سے 31 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔