ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 107 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔راحت اطمینان کی بات یہ بھی ہے کہ 94 مثبت مریضوں صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 912 رہ گئی ہے، اب تک 28 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
تفصیل کے مطابق آج 1ہزار 140رپورٹیں موصول ہوئی اُن میں 107 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریب1 ہزار 800کے قریب متاثرہ افراد کو گھر بھیج چکی ہے۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا میں کورونا کے 171نئے معاملے
اس بابت معلومات ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی، اور اسکی مزید جانکاری اے ڈی ایم آلوک کمار نے دی۔