چیکنگ کے دوران 4 مشکوک نوجوان دو بائیک پر آتے ہوئے دیکھے گئے۔ پولیس نے اُن بائیک سوار نوجوانوں کو جب روکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک نوجوانوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان کا پیچھا کیا۔ پولیس نے ان چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ یہ چاروں افراد لوٹ کی کئی واردات میں مطلوب تھے، جنہوں نے چار ۔پانچ سے زائد لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہوا تھا۔ پولیس چاروں کے تعلق سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے ان چاروں بدمعاشوں کے قبضے سے دس ہزار روپے، ایک لوٹا ہوا سیم ساتھ میں اسمارٹ فون، ایک 32 بور کا تمنچہہ ، ایک ریوالور 32 بور ، ایک ایچ ایف ڈیلکس موٹرسائیکل، ایک اسپلینڈر موٹرسائیکل اور ایک چھری برآمد کی۔ پولیس نے سبھی کو جیل بھیج دیا۔ اس بات کی جانکاری مظفر نگر کے ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران دی۔