ریاست اترپردیس کے ضلع امروہہ میں واقع 'مسلم کمیٹی امروہہ' ایک ایسا ادارہ ہے جو ہر تہوار پر ہندو مسلم یکجہتی کو فروغ دیتا آرہا ہے۔
یہ ادارہ سال بھر ہندو مسلم تہواروں پر کیمپ لگا کر لوگوں کے لیے ملن تقریب منعقد کرتا ہے تاکہ آپس میں محبت بھائی چارہ قائم رہے۔
گذشتہ دنوں رام ڈول جلوس میں بھی اس ادارے نے اپنی خدمات دے کر انسانیت کی مثال پیش کی ہے، اب محرم الحرام کا مہینہ شروع ہو چکا ہے، اس موقع پر بھی یہ ادارہ اپنی خدمت انجام دے گا۔
ہر مذہب و ملت کے لوگ اس ادارے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس طرح کے کام سے مذہبی تفریق کو ختم کیا جا سکتا ہے تاہم بین المذاہب معلومات حاصل ہوتی ہے۔
آج کے اس دور میں نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے یہ ادارہ بہتر کام انجام دے رہا ہے۔