مشاعرہ اور کوی سمیلن کی نظامت شیوان قادری اور صدارت محمد سراج الدین ہاشمی نے کی۔ 'ایک شام میکش امروہی کے نام' سے ہوئے پروگرام میں شاعروں اور کویوں نے اپنے کلام پیش کیے۔ میناکشی ٹھاکر نے اپنی نظم پڑھتے ہوئے کہا کہ 'بڑے سوبھاگیہ سے دیکھو یہ شب دن ہم نے پایا ہے، مرادآباد سے ملنے ضلع امروہہ آیا ہے' سنا کر گیت غزلوں کو کرے مدحوش ہم سب کو، ان کا نام ہے میکش ہر دل پہ نشہ چھایا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں:
عارفہ مسعود عنبر نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے کہا 'تمدن نہیں حسن شہرت ہے، جہاں میں کہیں بھی مروت نہیں ہے'۔ پروگرام کے بانی کشش وارثی نے کہا کہ اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے اس طرح سے مشاعروں کا انعقاد کیا جانا بے حد ضروری ہے۔ ایسے پروگراموں سے آپسی محبت اور بھائی چارہ قائم ہوتا ہے اور ایک دوسرے کے خیالوں کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔