ETV Bharat / city

حکومت معیاری تعلیم دینے کے لئے سنجیدہ: اشفاق سیفی - Moradabad etv bharat news

اتر پردیش اقلیتی کمشین کے چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ مسلم بچے جس طرح سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اسی طرح سے انہیں انگلش ہندی میتھ اور سائنس کی تعلیم بھی حاصل کرنی چاہیے۔

حکومت معیاری تعلیم دینےکے لئے سنجیدہ
حکومت معیاری تعلیم دینےکے لئے سنجیدہ
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 1:14 PM IST

مرادآباد: اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئر مین اشفاق سیفی آج مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے اور وہاں انہوں نے ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کے اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران اور پولس محکمہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس دوران اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئر مین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی بے حد ضروری ہے۔

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی

اشفاق سیفی کا کہنا ہے مرکزی اور ریاستی حکومت اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے مختلف طرح کے منصوبے چلائے جا رہے ہیں۔ لہذا ہمیں ان منصوبوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اسی طرح سے ہمیں ہندی انگلش میتھ اور سائنس کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ تبھی ہم آگے جا کر ڈاکٹر، انجینئر اور آئی ایس بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ سماج کے تمام طبقات کے بچوں کو معیاری تعلیم ملے اور نوجوانوں کو روز گار ملے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: اشفاق سیفی یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین منتخب

انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے مختلف طرح کی منصوبے چلا رہی ہے جس سے اقلیتی طبقات کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.