حضرت شاہ مکرمؒ درگاہ پر ہر مذہب و ملت کے لوگ آتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، یہ درگاہ ہندو مسلم بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔
قل شریف کے دوران سیکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کر کے دعائیں اور منتیں مانگیں۔
اس کے بعد ملک کی ترقی اور امن و امان اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ علماء کرام نے لوگوں سے امن قائم کرنے کی اپیل کی، اس دوران مقامی اور بیرونی علماء نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا، اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند موجود رہے۔