اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ کٹگھر علاقے کے ریلوے لائن کے پاس ابھی کچھ دن پہلے ایک شخص کی لاوارث لاش ملی تھی، اس معاملے میں پولس نے نا معلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔ آج اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے تین مجرموں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔
مرادآباد ایس پی سٹی نے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی کچھ دن پہلے ریلوے لائن کے پاس ایک لاوارث لاش ملی تھی، اس کی شناخت دھرمیندر کے نام سے ہوئی تھی، معاملے کی تفتیش میں پتا چلا کہ دھرمیندر کا قتل اس کے بہنوئی نے اپنے ساتھی منوج اور برہم پال کے ساتھ مل کر کیا تھا۔پولس نے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مرنے والا دھرمیندر بہت زیادہ جھگڑالو تھا، شراب پیتا تھا اور لوگوں کا قرض دار بھی زیادہ تھا۔ ملزم بہنوئی راجیندر کا بھی جھگڑا پیسے کے لین دین کی وجہ سے ہوا تھا۔ جس کے چلتے ملزم راجیندر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دھرمیندر کا قتل کر دیا۔
مزید پڑھیں: سہارنپور: 6 ماہ پُرانے قتل کا معمہ حل
قتل کے اس معاملے میں پولس نے تین ملزموں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔