ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کلیکٹریٹ دفتر پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا۔
میمورنڈم کے ذریعے انہوں نے کانپور گورنمنٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں پیش آئے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کی مرادآباد خاتون ضلع صدر نگہت نے بتایا کہ کانپور گورنمنٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رہنے والی 57 لڑکیاں کورونا انفیکشن سے متاثر پائی گئی ہیں مزید کچھ لڑکیوں میں ایچ آئی وی اور حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:صفورہ زرگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت
انہوں نے مزید کہاکہ' یہ معاملہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی جانب اشارہ کرتی ہے عام آدمی پارٹی کارکنان نے اعلیٰ افسران سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔