تکنیک کے اس جدید دور میں درسی کتب کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے واقفیت بھی وقت کی ایک اہم ضروریات میں سے ہے۔ اس ضرورت کی تکمیل کے لیے رامپور میں گزشتہ کئی برسوں سے ایم ٹی سی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ طلبا و طالبات کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کرنے میں سرگرم عمل نظر آ رہا ہے۔ آج اس ادارے کی جانب سے سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں ادارے سے وابستہ طلبا و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کرکے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ساتھ ہی نوجوانوں نے اپنے ان پروگراموں کے ذریعہ سماج کی بیداری کا بھی پیغام دیا۔ ایم ٹی سی کی جانب سے اس سالانہ تقریب کا اہتمام اس کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
ایم ٹی سی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ پروگرام اور تقسیم انعامات - کمپیوٹر کی بنیادی تعلیمات
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع ایم ٹی سی کمپیوٹر سینٹر نے آج اپنے سالانہ جلسہ کا اہتمام کیا جہاں طلبا و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کامیاب طلبا و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
![ایم ٹی سی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ پروگرام اور تقسیم انعامات mtc computer institute annual day program and prize distribution](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10205406-241-10205406-1610382096509.jpg?imwidth=3840)