ETV Bharat / city

مرادآباد- مزدوروں کا احتجاج - etv bharat news

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع کلکٹریٹ پر جِیویکا بچاؤ تنظیم کے تحت جگاڑ موٹر سائیکل ٹھیلا چلانے والے مزدوروں نے احتجاج کر ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا۔ مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس نے جو موٹر سائیکل جگاڑ ٹھیلے پکڑے ہیں، اسے چھوڑا جائے کیونکہ ٹھیلا ہی مزدوروں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔

Moradabad: Workers protest
مرادآباد- مزدوروں کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 2:11 AM IST

تمام مزدوروں نے ہاتھ میں کٹورے لیکر ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مزدوروں نے نعرے لگائے 'یوگی تیرے راج میں، کٹورا ہمارے ہاتھ میں'۔

مزدوروں نے ڈی ایم سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ٹھیلے ضبط کر لیے گئے ہیں اور یہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ ہیں۔ کاروبار بند ہو جانے کی وجہ سے ہمارا کنبہ فاقہ کشی کا شکار ہو چکا ہے۔

ویڈیو

مزدوروں نے مزید کہا کہ اگر مرادآباد نگر نگم ہمیں اس جگاڑ موٹر سائیکل کے لیے نمبر پلیٹز مہیا کراتی ہے تو ہمیں یہ بھی منظور ہے۔ ہم اپنے مطالبات کو لیکر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ ہمارے اس احتجاج میں ہمارے بچے اور ہمارے گھر کی عورتیں بھی شامل ہیں لیکن ہماری بات کوئی نہیں سن رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.