شیعہ مسلک کے گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ کی شہادت کے موقع پر ملک بھر میں ان کے عقیدت مند غم و اندوہ کا اظہار کررہے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ کا شبیہ تابوت برآمد ہوا۔
مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ کا شبیہ تابوت بر آمد ہوا۔ تابوت کی آمد سے قبل مولانا رضا حیدر کاظمی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی غذا پر توجہ دینی چاہیے۔کیونکہ یہ روایت نہیں قرآن کی آیت ہے کہ حلال اور طیّب رزق کا استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ حرام اور نجس ایک لقمہ بھی پیٹ میں جانے کے بعد اپنا اثر ضرور دکھاتا ہے جیسی غذا کھائیں گے ویسا ہی اثر دکھائی دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپنے اولاد کو نیک اور صالح بنانا چاہتے ہیں تو رزقِ حلال کے حصول پعر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں:'حسینیت ہمیں حق و باطل کے مابین فرق کرنے کا نظریہ دیتا ہے'
مجلس کے اختتام کے بعد شبیہ تابوت حضرت امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ برآمد ہوا اور مقامی انجمنوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی-