ETV Bharat / city

مراد آباد۔ قتل کا انکشاف

مقتول کے والد نے ممتاز خواجہ سرا پر عادل کو غائب کرنے الزام لگایا تھا۔

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:10 AM IST

moradabad-revealing-murder
مراد آباد۔ قتل کا انکشاف

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں لاپتہ عادل کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے اس قتل میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تھانہ مینا ٹھیر میں شبِّیر ولد تصویر مقامی احسان نگر ضلع ہاپوڑ کے ذریعہ ایک تحریر دی گئی تھی، جس میں ذکر کیا گیا تھا کہ اس کا بیٹا عادل(30)مرادآباد تھانہ مینا ٹھیر علاقے کے محمود پور میں خواجہ سرا ممتاز کے پاس ڈھولک بجانے کا کام کرتا تھا۔ عادل کے والد نے ممتاز کنّڑ پر عادل کو غائب کرنے الزام لگایا تھا۔

ویڈیو

ایس پی دیہات ودیا ساگر نے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ غائب ہوئے عادل کی لاش ضلع علی گڑھ کے تھانہ ہلدوا گنج علاقے میں 22 جنوری کو ایک نامعلوم کے طور پر شناخت کی گئی تھی۔

revealing-murder
قتل کا انکشاف

اس قتل میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا جبکہ انکشاف ہونے سے پہلے ہی پانچ لوگوں کو جیل بھیج دیا گیاہے۔

گرفتار ملزم سلیم نے بتایا کہ ممتاز میرا سگا بھائی ہے اور عادل میرے بھائی کے پاس ڈھولک بجانے کا کام کرتا تھا۔ عادل اب بھائی کے پاس کام کرنا نہیں چاہتا تھا، اسی ناراضگی کی وجہ سے میرے بھائی ممتاز نے عادل کا قتل کردیا اور لاش کو علی گڑھ کے علاقے تھانہ ہلدوا میں پھینک دیا۔ قتل کے دوران استعمال ہوئی لوہے کی راڈ برآمدکی گئی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں ممتاز فرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.