اترپردیش کے مرادآباد تھانہ کانٹھ علاقے Moradabad Police Station Kanth میں محلہ پٹی والا سے 22 دسمبر کو اچانک سات سالہ ایک بچی غائب ہو گئی تھی جبکہ اس کی لاش 24 دسمبر کی شام گنّے کے کھیت سے برہنہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ پولس نے کمسن لڑکی کے اہل خانہ کی تحریر پر ایک مقدمہ درج کرکے قاتل کو تلاش کرنا شروع کر دیا تھا۔
پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمسن لڑکی کا قاتل یوسف عرف لالُو ولد شاکر ہے جو تھانہ کانٹھ کا رہنے والا ہے۔ پولس نے ملزم کو دہلی سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
تھانہ کانٹھ سی او مہیش گوتم Mahesh Gautam CO Kanth نے بتایا کہ ملزم یوسف نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ 22 دسمبر کی شام وہ اپنی رشتہ کی بہن کو پیسوں کا لالچ دیکر میریج ہوم دکھانے کے بہانے پاس کے جنگل لے گیا اور ایک گنّے کے کھیت میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے بتایا کہ کمسن لڑکی کی شدید مخالفت اور چیخ و پکار سے پریشان ہوکر اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ مزید پڑھیں: