ETV Bharat / city

مرادآباد: حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کے سوئم کا انعقاد - ملک کی ترقی امن و امان کے لیے دعا

اترپردیش کے مرادآباد کے محلہ پیرغیب میں موجود درگاہ حضرت سلطان صاحب میں پیران کلیئر درگاہ صابر پاک کے سولہویں سجادہ نشین حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کے سوئم کے پروگرام کا انقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کے چاہنے والوں نے شرکت کر اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر مغفرت کی دعائیں مانگیں۔

Hazrat Shah Mansoor Ijaz Sabri's third program was held
مرادآباد- حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کا سوئم پروگرام منعقد
author img

By

Published : May 21, 2021, 6:57 PM IST

درگاہ حضرت سلطان صاحب میں ہوئی فاتحہ میں موجود لوگوں نے فاتحہ کے بعد ملک کی ترقی امن و امان اور ملک سے کورونا جیسی بیماری سے جلد سے جلد نجات پانے کے لیے دعائیں مانگیں۔

درگاہ ہحضرت سلطان صاحب کے سجادہ نشین حضرت سید نعیم چشتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پیران کلیر درگاہ صابر پاک کے 16 ویں سجادہ نشین حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کے انتقال کے بعد علی شاہ میاں کو درگاہ صابر پاک کا سجادہ نشین بنایا گیا ہے۔

ویڈیو

سید نعیم چشتی نے مزید بتایا کہ پیر کے دن رات تقریبا دو بجے دہرادون کے ایک ہوسپٹل میں حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کا انتقال ہوا تھا۔ اسی سلسلے کے تعلق سے آج مراد آباد کی درگاہ سلطان صاحب میں ان کے سوئم کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور فاتحہ پڑھی گئی۔

حضرت شاہ منصور اعجاز صابری کے سوئم میں جو لوگ کلیئر صابر پاک نہیں جا سکے، آج انہوں نے یہاں آکر ان کے سوئم میں شرکت کر ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔

سید نعیم چشتی نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ حضرت کے پیغام ہمیشہ سے یہی رہے ہیں کہ آپسی بھائی چارہ بنا کر رکھیں اور انسانیت کا پیغام دیں، نماز اور روزے کے پابند رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.