ڈاکٹر پرمود جندل نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سینے کے مرض میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے مریضوں کو جلد علاج کی سہولت چاہیے یا پھر انہیں آپریشن کی ضرورت ہے تو اس مریض کا آپریشن دوربین کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر نے آگے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے آپریشن کے لیے اب تک مریضوں کو دہلی یا بڑے بڑے شہروں میں لے جانا پڑتا تھا لیکن اب مریضوں کو ہم آپریشن کے لیے میکس ہاسپٹل میں خاص سہولیات فراہم کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مراد آباد: راشن ڈیلروں کی کالابازاری کے خلاف احتجاج
میکس ہاسپٹل میں سینے کے مریضوں کے ساتھ ہی بلیک فنگس کے مریضوں کا بھی علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران آگے اطالاع دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے لیے میکس ہاسپٹل پوری طرح سے تیار ہے۔