عام آدمی پارٹی پسماندہ طبقہ کے صدر اے کے سنگھ نے کہا کہ عمر گوتم پر جبراً مذہب بدلوانے کا الزام غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دس مہینے سے لوگوں کا مذہب بدلا جا رہا تھا تو یہ حکومت کہاں سوئی ہوئی تھی۔ الیکشن کے نزدیک آتے ہی مذہب کی سیاست یاد آجاتی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر جابر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب اتر پردیش میں عوام تبدیلی چاہتی ہے اور لوگ عام آدمی پارٹی کے ساتھ جُڑ رہے ہیں۔ موجودہ حکومت سے عوام پریشان ہو چکے ہیں۔ لوگ بے روزگاری سے پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: بی ایس پی رہنما شیریں گل سماجوادی پارٹی میں شامل
واضح رہے کہ مراد آباد میں ضلع پنچایت انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور باقی سیٹوں پر اچھی تعداد میں ووٹ حاصل کیے ہیں۔