مقامی لوگوں نے گاؤں میں ہو رہی مسلسل ہلاکتوں کی اطلاع ضلع محکمہ صحت کو بھی دی لیکن ضلع صحت محکمہ کی طرف سے ابھی تک کوئی سنوائی نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گاؤں کے پردھان نزاکت علی نے بتایا کہ گاؤں میں موجود ہسپتال پر بھی تالے لگے رہتے ہیں۔
گاؤں کے مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنچایت انتخابات میں کھڑے دو گرام پردھان کے امیدواروں کی بھی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار محکمہ صحت سے کچھ ڈاکٹر آئے تھے اور اس کے بعد کوئی بھی اس گاؤں کا حال معلوم کرنے نہیں آیا۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اور ضلع صحت محکمہ اس گاؤں میں ایک میڈیکل کیمپ لگائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی جائے۔ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ آخر اتنی موتیں کیوں ہو رہی ہیں؟