ETV Bharat / city

مرادآباد: رکن اسمبلی حاجی رضوان نے حکومت پر تنقید کی - urdu news

رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومت جملہ بازی اور چندہ بازی کی حکومت ہے

MLA Haji Rizwan
MLA Haji Rizwan
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 6:58 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد حلقہ اسمبلی کندرکی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسان کئی مہینوں سے تین زرعی قوانین واپس کئے جانے کی حکومت سے مانگ کر رہے ہیں، کئی بار کسان اور حکومت کے درمیان نشستیں ہو چکی ہیں لیکن حکومت تین زرعی قوانین واپس نہیں کر رہی ہے یہ حکومت کی تانا شاہی ہے اور ایسے میں سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں ہر وقت کھڑی ہے۔

مرادآباد: رکن اسمبلی حاجی رضوان نے حکومت پر تنقید کی
رکن اسمبلی حاجی رضوان نے ایودھیہ میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ملک بھر میں ہو رہے چندے پر بولتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں لگاتار خبریں آرہی ہیں کہ چندے کے نام پر لوگوں کو فرضی رسیدیں کاٹ کر فرضی چندہ کیا جا رہا ہے، چندہ اکٹّھا کرنے کی کیا ضرورت ہے، مندر کی تعمیر تو ہو ہی جائے گی ان لوگوں کے پاس بہت پیسہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جملہ بازی کی اور چندہ بازی کی سرکار ہے، ملک کو چلانے کے لئے ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے محکمہ ریل، محکمہ صحت فروخت کر دیا، محکمہ بجلی بیچ دیا، بجلی لگاتار مہنگی ہوتی جا رہی ہے، ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ 10 روپیہ کا ملتا تھا وہ پلیٹ فارم ٹکٹ اب 50 روپیہ کا ہونے جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.