ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے مقبرہ تھانہ انچارج محمد یسین نے لوگوں کے درمیاں مائک سے اعلان کیا کہ کوئی بھی مسلمان شب قدر یا اعتکاف کی غرض سے مسجد کا رخ نہ کرے بلکہ جو مسجد میں ہیں وہ مسجد میں رہیں اور جو لوگ گھروں میں ہیں وہ گھروں میں رہیں۔
مسلمانوں میں رمضان المبارک کا مہینہ خاص طور پر عبادت کا مہینہ ہوتا ہے اس مہینہ میں مسلمان دن میں روزہ رکھتے ہیں اور رات میں تراویح ادا کرتے ہیں۔
رمضان المبارک کو تیں عشروں پر تقسیم کیا جا تا ہے، یعنی 30 دنوں کے اس مہینہ کو 10 دنوں کے حساب سے 3 عشروں میں بانٹا جا تا ہے۔
اس تعلق سے اس کے پہلے 10 دن یعنی پہلے عشرے کو رحمت، دوسرے عشرے کو مغفرت، تیسرے کو خلاصی جہنم کے نام سے جانا جا تا ہے۔
ان تین عشرے پر منحصر اس مقدس مہینہ کی آخیر عشرے میں اعتکاف کیا جاتا ہے یعنی مسلمان مرد مسجدوں میں دس دنوں تک رہ کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور گھر کی خواتین گھر میں لوگوں سے الگ رہ کر کسی گھر کے کونے کو خاص کرلے اور وہاں عباد ت و ریاضت کرے۔ اور اسی اخیر عشرے کی پانچ طاق راتوں کی عبات کو ہزاروں راتوں کی عبادات سے زیادہ مقام حاصل ہے، ان پانچ راتون کو شب قدر کہا جاتا ہے اور رمضان کی 21،23،25،27،29 شب میں خاص عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جا تا ہے۔
ہر برس رمضان المبارک کے اس مہینہ میں چہل پہل رہا کرتی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے سبب تمام تر مارکیٹز بند ہیں ساتھ ہی مسجدوں میں بھی تالے لگائے گئے ہیں تو ایسے میں رواں برس تمام مسلمان گھروں میں ہی عبادات کر رہے ہیں۔