ETV Bharat / city

مرادآباد-بارہ بنکی کی مسجد پر کیا بولے مختلف اداروں کے ذمہ داران - مسجد گرائے جانے کو لیکر ناراضگی

ابھی حالی کے دنوں میں اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ کے قریب تحصیل میدان میں موجود غریب نواز مسجد کو ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کر دیا۔

What did the Maulanas say about the mosque of BaraBanki?
مرادآباد- بارہ بنکی کی مسجد پر کیا بولے ذمہ داران
author img

By

Published : May 21, 2021, 9:55 PM IST

اس معاملے پر اب ملک بھر سے ردعمل آنا شروع ہو چکا ہے۔ ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کی خانقاہ ایکتا کمیٹی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے اس معاملے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ویڈیو

اترپردیش اردو اکیڈمی کے سابق ممبر سید محمد ہاشمی نے مسجد گرائے جانے کو لیکر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سنی سینٹر وقف بورڈ کے چیئرمین زفر فاروقی نے کہا ہے کہ یہ مسجد سو سال پرانی ہے اور اس مسجد کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ لہذا جس عمارت کو قانونی حیثیت حاصل ہو اس عمارت کو غیر قانونی تعمیر نہیں بتایا جا سکتا۔

سید محمد ہاشمی نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ نے جس طرح سے اس مسجد کو شہید کیا ہے اسے اپنی اس بھول کو سدھارنا چاہیے۔

Maulana responds
رد عمل دیتے مولانا

خانقاہ ایکتا مشن سے سید نعیم چشتی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ضلع انتظامیہ کے ذریعے مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا ہے بہ غلط ہے۔ حکومت کو اس معاملے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ بارہ بنکی ضلع انتظامیہ کے ذریعے وہاں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Maulana responds
رد عمل دیتے مولانا

اس معاملے پر خانقاہ ایکتا مشن کے ممبر شبلی میاں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارہ بنکی ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسجد کو گرائے جانے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور اپنے صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسجد کو اسی جگہ تعمیر کرایا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو صوبے کے مسلمانوں میں ڈر اور خوف بیٹھ جائےگا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں کی ہمدردی کے لیے آگے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.