ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے نیو منڈی علاقے تھانہ بجھیڈی گیٹ کے قریب نیو سبھاش نگر میں واقع ایک گھر میں دیررات نامعلوم چوروں نے گھر میں رکھے نقدی اور موبائل فون سمیت زیورات پر ہاتھ صاف کیا۔
صبح کے وقت اہل خانہ نے گھر کی چیزوں کو بکھرا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ کی تحریر کی بنیاد پر مزید کارروائی شروع کردی۔
اس دوران متاثرہ نوجوان راشد نے بتایا کہ ہم سب گھر میں سوئے تھے ہمیں کچھ بھی پتہ نہیں کہ کس طرف سے چور گھر میں داخل ہوئے اور گھر کے دو کمروں سے نقدی، اور ایک نیا سیمسنگ فون اور زیورات لے اُڑے۔
مزید پرھیں:عالمی سطح پر کورونا کا قہرجاری، 99.53 لاکھ افراد متاثر
انہوں نے مزید کہاکہ حال ہی لاک ڈاون کے دوران میری شادی ہوئی تھی، اس میں موجود تمام زیورات جو مجھے ملے تھے وہ سارا کچھ چور لے گئے۔ ہمارے گھر سے لاکھوں کے زیورات سمیت 61 ہزار روپے چور لے گئے، اس واقعے کے تعلق سے ہم نے نئی منڈی تھانے میں رپورے درج کرائی، جس پر گاندھی کالونی انچارج موقع پر پہنچے اور ہماری تحریر پر کارروائی شروع کر دی۔