ETV Bharat / city

مرادآباد: 'سماجی مسائل اور ہماری ذمہ داریاں' کے عنوان سے پروگرام منعقد - اردو نیوز مرادآباد

جمیعت المنصور کی جانب سے 'سماجی مسائل اور ہماری ذمہ داریاں' کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا۔ یہ پروگرام اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے وروالان شادی ہال میں منعقد ہوا۔ شہر امام سید معصوم علی آزاد کی سر پرستی میں پروگرام منعقد کیا گیا۔

jamiatul mansoor held a programme in moradabad
'سماجی مسائل اور ہماری ذمہ داریاں' کے عنوان سے پروگرام منعقد
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 7:41 PM IST

پروگرام میں روس سے تشریف لائے عظمت حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

سماجی مسائل اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے نعمان منصوری نے کہا کہ ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا چاہئیے۔ ہمارے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایسے امیدوار کا انتخاب کرنا چاہیئے، جو عوام کے مسائل کو سنے اور انہیں حل کرے۔

مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں پہنچے عظمت حسین نے کہا کہ ملک کے نوجوان پڑھ لکھ کر قابل انسان بنیں اور ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد میں بچوں کے مستقبل کے لئے ایک یونیورسٹی قائم کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یونیورسٹی کو بنائے جانے کے لئے شروعات کی جاتی ہے تو میں سب سے پہلے یونیورسٹی کے لئے دس کروڑ روپے دلاؤں گا۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: آل انڈیا پیام انسانیت کی جانب سے یک روزہ کیمپ

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو ہر سیاسی پارٹی میں ہونا چاہیے، تب ہی ہماری بات کو کسی بھی حکومت میں سنا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.