ETV Bharat / city

مرادآباد: جماعت اسلامی کی بیداری مہم - etv bharat urdu

'جہیر کی لعنت اور وراثت میں خواتین کا حصہ' کے موضوع پر سمینارمیں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

Jamaat-e-Islami
Jamaat-e-Islami
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:37 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے جبار کالونی علاقے میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام اسلام میں وراثت کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مرادآباد: جماعت اسلامی کی بیداری مہم

پروگرام کا عنوان 'وراثت اسلامی نقطہ نظر اور جہیز نہیں وراثت دو' جلسہ میں مقامی اور بیرونی خواتین عالمہ اور مقررین نے شرکت کر اپنی تقریر کے ذریعہ بتایا کہ جہیز اسلامی شریعت نہیں ہے اسلام نے خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کا حکم دیا ہے۔
تقریر کے دوران عالمہ نے بتایا کہ آج مسلمان شریعت کے خلاف جاکر اپنی بیٹیوں کو جہیز تو دیتے ہیں لیکن وراثت میں حصہ نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کو شریعت پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کو جہیز نہ دیں بلکہ شریعت پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کو ان کا حق اپنی وراثت میں سے دیں۔
لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنی بیٹیوں کو آج کے جدید تعلیمی دور میں اعلی سے اعلیٰ تعلیم فراہم کرانی چاہیے جس سے لڑکی کو اپنا حق حاصل ہو سکے اور جدید تعلیم حاصل کرنے کے بعد لڑکیاں اعلیٰ عہدوں پر پہنچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.