ETV Bharat / city

آیورویدک ڈاکٹرز کو سرجری کرنے کی اجازت دینے کی مخالفت - مرادآباد میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ہال

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ہال میں خواتین ڈاکٹروں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہوں نے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی۔

IMA protest against allowing Ayurvedic doctors to perform surgeries

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 2:29 PM IST

در اصل گذشتہ دنوں مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آیور وید ڈاکٹرز کو سرجری کرنے کی اجازت دی تھی، جس پر میڈیکل کمیونٹی سے وابستہ ماہریں نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ اس فیصلے کے مطابق اب آیور وید کے ڈاکٹر بھی سرجری کر سکیں گے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعہ آیور وید کے پی جی طلباء کو سرجری کرانے کی اجازت دی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق آیوروید کے ڈاکٹر آرتھوپیڈکس، اپتھلمولوجی، ناک کان (ای این ٹی) اور دانت سے متعلق سرجری کر سکیں گے۔

ویڈیو

مذکورہ پریس کانفرنس میں مرادآباد انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تمام خواتین ڈاکٹروں نے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی اور اس پر سخت تبصرہ کیا۔

ڈاکٹروں نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ' وہ میڈیکل ایجوکیشن میں کھچڑی نظام کی مخالفت کرتے ہیں، محض ڈیر برس کی تربیت کے بعد 52 قسم کی سرجری کی اجازت دینا میڈیکل کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' اگر آیورویدک ڈاکٹرز کو سرجری کی اجازت مل جاتی ہے تو نہ جانے کتنے مریضوں کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، لہذا ہم حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، اور اسے میڈیکل ایجو کیشن میں کھچڑی نظام کا نام دیتے ہیں۔'

انہوں نے حکومت کو متبہ کرتے ہوئے کہا کہ' اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم آٹھ دسمبر کو دو گھنٹے کے لیے ملگ گیر سطح احتجاج کریں گے۔ اور 11 دسمبر کو پورے ملک میں میڈیکل کام کاج بند رکھیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.