ETV Bharat / city

مرادآباد: گرانڈ الائنس کی میٹنگ میں سلمان ندوی و توقیر رضا کی شرکت - اردو نیوز مرادآباد

ریاست اترپردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سبھی سیاسی جماعتیں سرگرم ہو گئی ہیں۔ اسی تناظر میں تقریباً 41 سیاسی پارٹیاں معروف اسلامی اسکالر سلمان ندوی کی قیادت میں سرگرم ہو گئی ہیں۔ اسی تناظر میں آج اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

grand alliance held a meeting in moradabad
گرانڈ الائنس کی میٹنگ میں سلمان ندوی و توقیر رضا کی شرکت
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 6:58 PM IST

اس عظیم اتحاد کی میٹنگ میں مولانا سلمان ندوی، مولانا توقیر رضا سمیت تقریباً 41 تنظیموں نے شرکت کی۔ اس عظیم اتحاد کی کوشش ہے کہ ریاست کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی طبقے کے ووٹ منتشر نہ ہونے پائیں، جس کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پروگرام میں پہنچے اتحاد ملت کونسل کے نیشنل صدر مولانا توقیر رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں سماج وادی کے سامنے کیا کیا ظلم ہوئے۔ لوگوں کے ساتھ کس طرح کی زیادتیاں اور نا انصافیاں ہوئیں، 2017 میں سب نے دیکھا۔

توقیر رضا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ اس وقت حکومت ایک ہی ہاتھ میں ہے اور لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔ اسلئے حکومت ملی جلی ہونی چاہیے، ایسے میں گرانڈ الائنس کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

مولانا سلمان ندوی سے یوپی اسمبلی انتخابات سے متعلق خاص بات چیت

میٹنگ میں شامل ہوئے معروف اسلامی اسکالر مولانا سلمان حسینی ندوی نے کہا کہ کئی سال پہلے ہم نے کئی پارٹیوں کو جوڑا تھا آج وہ سب پارٹیاں ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آچکی ہیں۔ آج کے اس دور میں آپسی اتحاد کرنا بے حد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.